نئے تقاضے!!!

0
3
رعنا کوثر
رعنا کوثر

نئے تقاضے!!!

اسلام و علیکم قارئین دو ہفتے کی غیر حاضری کے بعد حاضر ہوئی ہوں۔ انسان کو اپنے ذہن کی جلا کے لئے کبھی کبھی اپنے روٹین سے باہر نکلنا پڑتا ہے ور نہ تو آپ کچھ بیمار سا تھکا ہوا ذہن لے کر چلتے رہتے ہیں اسی لیے امریکہ میں انگریزوں کی تقلید کرتے ہوئے ہم سب نے اپنا ہر کام چھوڑ کر اپنے ذہن کو فریش کرنے کے لئے چھٹیاں لینے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر کہیں باہر جانے کا پروگرام بناتے ہیں میں انگریزوں کی تقلید اس لئے کہہ رہی ہوں کے پاکستان میں یہی تصور ہے کے انگریز چھٹیاں مناتے ہیں ہم تو گھر میں ہی خوش رہتے ہیں اردگرد خاندان ہوتا ہے دوست احباب بہت سارے بچے اور کون سا ہماری عورتیں جاب کرتی ہیں کے ہم چھٹیاں منانے کہیں جائیں۔ اسی تصور کو لے کر ہم پاکستان سے امریکہ آئے یہاں حالات زندگی بدل گئے۔ جاب شروع کردی جو کے صبح سے شام تک ہوتی تھی پھر گھر کے سارے کام، سارے ہی لوگ مصروف مگر چھٹیوں کا تصور صرف پاکستان جانے تک ہی محدود تھا۔ مگر آہستہ آہستہ انگریزوں کی تقلید شروع کر دی۔ کیونکہ اب ہم ایک ایسے ملک میں آباد ہیں جہاں ہر طرف مصروفیت کا عالم ہے۔ خاندان تو ہے مگر سب ہی مخصوص وقت کی تلاش میں رہتے ہیں کے ایک دوسرے سے ملیں زندگی ایک روٹین میں گزرتی ہے ہر وقت ذہن کام کی تلاش میں رہتا ہے اور بہت کم فرصت کے لمحات میسر آتے ہیں اور پھر یہ سمجھ میں آتا ہے کے اسی ملک میں لوگ کیوں سارا وقت چھٹیوں کا انتظار کرتے ہیں اور کیوں ہر حال میں کے اپنے گھر سے نکل کر کہیں نہ کہیں جانے کی کوشش کرتے ہیں، کسی خوبصورت پر فضا مقام پر ، کسی دوسرے ملک یا پھر لانگ ڈرائیو کر کے کسی بھی جگہ پر جا کر ذہن کو ترو تازہ کرتے ہیں یہ ملک اور یہاں کے طور طریقے ایسے ہیں کے ذہن تھک جاتا ہے۔ اس لیے یہاں انگریزوں کی طرے چھٹیوں پر جانا ضروری ہے۔ یہ ہم نے بہت عرصے بعد جانا ۔ صرف پاکستان جانا ہی ہم سب سب کا گول نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ کبھی کبھی اسی روٹین سے بھی ہٹنا پڑتا ہے۔ کہیں اور ایسی جگہ جہاں صرف قدرتی نظارے ہوں۔ خاندان کا، جاب کا اور گھر کے کاموں کا پریشر نہ ہو ، امریکہ میں رہتے ہوئے یہ سب سیکھنا بہت ضروری ہے۔ ہم بھی اسی لیے دو ہفتے اسی لیے غائب رہے کے چھٹیوں پر گئے ہوئے تھے اب ہم نے بھی ہر چند مہینے بعد نیویارک سے خاندان سے گھر سے ہٹ کر کہیں اور چھٹیاں منانے کا اہتمام کیا ہوا ہے اور یہ ایک بہترین تجربہ ہے خوشگواری اور جسمانی صحت کے لئے ہمیشہ اپنے وسائل اور حدود میں رہتے ہوئے کہیں بھی چھٹیاں منانے چلے جائیں اور اپنے اور اپنے گھر والوں کیلئے نیا انسان بن کر واپس آئیں، ابھی تو گرمیوں کا آغاز ہے اس سے بہتر کوئی شغل نہیں ہے بچوں کے ساتھ بہترین وقت گزار ہیں اور کچھ وقت نکال کر ایک اچھی پلاننگ کریں ۔ اور سب کو مزے کرائیں ۔ یقین کریں آپ کی فیملی ہمیشہ اس وقت کو یاد رکھے گی۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here