میں چاہتی ہوں میری شادی شدہ نندیں میرے گھر کے معاملات میں مداخلت نہ کریںلیکن میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ جب میں اپنے بھائی سے حصہ مانگوں تو بھابیاں کوئی مشورہ نہ دیں،میں چاہتی ہوں میرا شوہر مجھ سے ہر بات میں مشاورت کرے لیکن میں یہ بھی چاہتی ہوں میرا بھائی اپنی بیوی کی باتوں میں ذرا بھی نا آئے ،میں چاہتی ہوں میں صرف اپنے شوہر کی خدمت گزار رہوں کیونکہ شریعت میں یہ ہی میرا فرض ہے لیکن میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ میری بھابھی میرے بھائی کے ساتھ ساتھ گھر کے ہر فرد کا بھرپور خیال رکھیں،میں چاہتی میری شادی شدہ نندیں جب آئیں تو ان سے زیادہ مجھے فوقیت دی جائے کیونکہ میں سب کا خیال رکھتی ہوں،لیکن میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ جب میں اپنے میکے جائوں تو مجھے بھی ویسی ہی عزت ملے جیسی میری نندوں کو ملتی ہے، میں چاہتی ہوں کہ میری نندیں بھی گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹائیں لیکن میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ میری چھوٹی بہن صرف ایجوکیشن پر توجہ دے کیونکہ ابھی وہ چھوٹی ہے ایک دن شادی ہوجائے گی تو پھر اس نے کام ہی کرنا ہے ساری زندگی پھر،میں چاہتی ہوں میرا شوہر میرے بھائیوں کو تھوڑا سپورٹ کرے،لیکن میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ میرا شوہر میرے دیور کو کام کرنے اور خود کمانے کی تنقید کرے،میں چاہتی ہوں میراشوہر میری ہر غلطی کو برداشت کرلے لیکن میں یہ بھی چاہتی ہوں اسکے کسی بھی غلط فیصلے کو میں تسلیم نا کروں،میں چاہتی ہوں میرا شوہر مجھے ہر ویکنڈ پر کہیں گھمانے لے جائے!
لیکن میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ وہ میری نندوں کو کوئی تحفے تحائف نا دے،میں چاہتی ہوں میرے شوہر مجھے روزانہ کچھ وقت کے لئے میرے میکے لے جائیں تاکہ میں ماں باپ بہن بھائیوں سے مل لوں،لیکن میں یہ بھی چاہتی ہوں میری بھابھی روز روز میکے جانے کا ڈرامہ نا بنائیں ،ان چاہتوں کو میں منافقتوں کا نام دیتی ہوں،یہ بس چند ایک بنیادی باتیں ہیں ورنہ فہرست تو بہت لمبی ہے،خاموش پیغام، خاموشی کے ساتھ۔
٭٭٭