پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور تمغۂ امتیاز!!!

0
119
شمیم سیّد
شمیم سیّد

سب سے پہلے تو ہمارے ہیوسٹن کے مقبول ترین سوشل ورکر اور کراچی سسٹر سٹی کے صدر سعید شیخ کو یوم پاکستان کے موقع پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا جو بلا شُبہ اُن کی 30 سالہ خدمات جو وہ کر رہے ہیں افطار ڈنر کے علاوہ جس طرح پاکستان میں اور پاکستان کے باہر جو سیلاب زدگان اور زلزلہ زدگان کیلئے یہاں سے کنٹینرز بھیجتے رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی حکومت کو بھی ان کی محنت اور کارکردگی نظر آئی اور انہوں نے سعید شیخ کی خدمات کے طور پر ان کو اس اعزاز سے نوازا اس سے ہمارے ہیوسٹن کی جن شخصیات کو حکومتی اعزاز دیئے گئے ان میں حشمت آفنندی، طاہر جاوید، جاوید انور، تنویر احمد شامل ہیں۔ اس دفعہ پاکستان کا یوم آزادی پاکستان قونصلیٹ، پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن اور قائداعظم فائونڈیشن نے مل کر منعقد کیا جس پروگرام میں سعید شیخ شامل ہوں تو وہ بڑے ہی سلیقے سے کیا جاتا ہے اور انہوں نے اس معرکۂ حق فیسٹیول کو بھی ایک یادگار پروگرام بنا دیا باقاعدہ لوگوں نے رجسٹریشن کروائی اور لوگوں نے شرکت کی۔ نئے ہال کو خوبصورتی کیساتھ سجایا گیا تھا۔ پاکستانی جھنڈے پورے ہال میں نظر آرہے تھے۔ اسٹیج بھی بہت خوبصورت بنایا گیا تھا لگتا تھا کہ بہت ہی محنت سے یہ کام انجام دیا گیا ہے دن رات کی محنت اوروالنٹیئرز کی خدمات نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا، اور بہت عرصہ کے بعد پاکستانیوں کو اپنا یوم آزادی مناتے ہوئے دیکھا گیا یقیناً ہمارے لیڈران قونصل جنرل آفتاب چودھری، پی اے جی ایچ کے صدر سراج نارسی، سعید شیخ، محمود احمد، میاں نذیر اور تمام والنٹیئرز جنہوں نے محنت کی وہ مبارکباد کے مستحق ہیں جس طرح پروگرام آرگنائز کیا گیا لگتا تھا کہ شاید یہ یوم آزادی میلہ نہیں بلکہ بہت بڑی جنگ جیتنے کے بعد یہ معرکۂ حق منایا جا رہا ہے جس طرح ہمارے سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنی جذباتی تقریر سے وہاں موجود لوگوں کو نعرے لگانے پر مجبور کر دیا کیونکہ جب ہندوستان اور پاکستان کا کوئی بھی معرکہ ہو ہماری جذباتی قوم بے قابو ہو جاتی ہے، اس تقریب کی خوبصورت بات یہ بھی تھی کہ ہیوسٹن کی تمام تنظیموں نے مل کر جو ایک یکجہتی کا پیغام دیا وہ بہت ضروری تھا کیونکہ اس موقع پر ہم سب کو ایک ہونا ہی تھا جس طرح ہماری فوج نے اپنی جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا اس پر پوری قوم متحد ہو گئی ہے۔ پاکستانی کلچرل کو جس طرح متعارف کروایا گیا لائنز کلب کی طرف سے ثقافتی شو منعقد کیا گیا قومی ترانے پر بچوں نے جس طرح قومی پرچم ہاتھوں میں لیے ہوئے تھے فرح اقبال نے بچوں کو تیار کیا تھا۔ پورے ہال کے چاروں طرف اسٹال لگے ہوئے تھے ٹیمپورا ریسٹورنٹ کی طرف سے کھانے کا انتظام تھا، فیمس فوڈ کے واحد لالہ اپنی پروڈکٹس خاص طور پر چونسا آم جو لوگوں کو کھلاتے تھے اور آج برابر میں ایک اور آموں کے بادشاہ کا اسٹال تھا انہوں نے بھی دل کھول کر لوگوں کو چونسا آم کھلائے پاکستان کے حوالے سے ایک پرائز ڈاکو مینٹری دکھائی گئی، سعید شیخ اور سراج نارسی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا خاص طور پر ریڈیو اپنا انداز کے ریحان اور نبیل نے جس طرح نظامت کے فرائض سر انجام دیئے بڑی خوبصورتی سے ادا کئے اس پر ان کو مبارکباد دی۔ ورلڈ فوڈ کے علی بھائی نے بہت سارے تحائف لوگوں کو سوال و جواب کی شکل میں دیئے، ترکش ایئرلائنز کے جمال صاحب نے قرعہ اندازی کے ذریعے دو خوش نصیبوں کو پوری دنیا میں کہیں بھی جائیں دو ٹکٹ دیئے جس میں دو دن کا فری استنبول میں ہوٹل بھی دیا گیا۔ ہیوسٹن میئر ویٹمائر کی جانب سے ان کی سیکرٹری جی جی نے ایمبیسڈر صاحب کو تعریفی اسناد پیش کیں جس میں ہیوسٹن ڈے قرار دیا۔ اب انتظار تھا لوگوں کو پاکستان کے مایہ ناز پوپ سنگر تحسین جاوید کی پرفارمنس کا جو ہیوسٹن میں بہت عرصہ کے بعد اپنی پرفارمنس دے رہے تھے اور پی اے جی ایچ کے پلیٹ فارم پر پہلی بار لیکن جس طرح تحسین جاوید نے اپنے خوبصورت گانوں، قومی نغموں اور علاقائی زبانوں میں گیت گائے پورے ہال میں لوگوں کو جذبۂ حب الوطنی سے سرشار کر گیا وہ تحسین جاوید کا ہی خاصہ ہے، اتنی خوبصورت پرفارمنس شایدہی اس سے پہلے دیکھنے کو ملی ہو، جس کا منہ بولتا ثبو ت ہمارے قونصل جنرل آفتاب چودھری بھی پاکستانی جھنڈا لے کر اسٹیج پر چڑھ گئے اور تحسین جاوید کیساتھ قومی نغمہ بھی گایا، ہم زندہ قوم ہیں ہم سب کی ہے پہچان پاکستان پاکستان، ہماری خواتین جس طرح انجوائے کر رہی تھیں وہ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ تحسین جاوید جس طرح ان کیساتھ بھنگڑے ڈال رہے تھے اس پر خواتین کا تحسین جاوید کو زبردست خراج تحسین پیش کر رہی تھیں ریحان احمد نے تحسین جاوید کا تعارف بڑے ہی خوبصورت انداز میں کرایا، سعید شیخ اور سراج نارسی نے اسٹیج پر جا کر تحسین جاوید کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں اپنا حق ادا کر دیاا ور یہ پروگرام مدتوں یاد رکھا جائیگا، تاریخ رقم کر دی، تمام والنٹیئرز مبارکباد کے مستحق ہیں ، کسی قسم کا کوئی ہنگامہ نہیں ہوا، سب نے تمیز کیساتھ پروگرام انجوائے کیا۔
٭٭٭

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here