کامل احمر
اس ہفتہ جب ہم نے کالم لکھنے کا موڈ بنایا تو ہمارے سامنے چھ اہم موضوع تھے اور ہر موضوع پر تین صفحات درکار تھے لیکن ہم نے ہر موضوع پر خلاصہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ موضوع تھے۔(1)بیروت(لبنان) میں بارود کے ذخیرے میں دھماکہ(2) امریکی انتخابات(صدارتی)(3)بارشیں اور ان سے تباہی(4)مسجد میں ناچ گانے اور بے ہودہ مناظر کی فلمبندی(5)انگلینڈ اور پاکستان ٹیسٹ میچ اور(6)کرونا وائرس آئیں سب سے پہلے اگست2کو پیش آنے والے بیروت کی بندرگاہ پر اندوہناک دھماکے سے رونما ہونے والی تباہی اور جانی نقصان پر بات کرتے ہیں، تازہ اعداد شمار کے تحت160لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔یہ تعداد پچھلے دھماکوں سے کہیں کم ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔1918میں ہیلی فیکس، نووا اسکاٹیہ(کناڈا)میں دو بحری جہازوں کے ٹکرانے سے جو کیمیکل لے جارہے تھے، دھماکا ہوا اور1700افراد مارے گئے۔یہ کیمیکل کھاد کے لئے استعمال ہونا تھے۔1947میں ایس ایس گراﺅنڈ کیمپ کے ذخائر میں دھماکے کے نتیجے میں576افراد چل بسے ،کیا یہ غفلت تھی؟ اور بیروت(لبنان) کی بندرگاہ پر پچھلے چھ سال سے پڑے امونیم نائٹریٹ2750میٹر ٹن جو گودام(HANGER)میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔غفلت کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں جس کے نتیجے میں لبنان حکومت کی7ممبروں کی کابینہ کے چار ممبروں نے استعفے دے دیئے ہیںاور باقی تین کے بعد حکومت معطل ہوجائیگی۔ پچھلے کئی برسوں سے لبنان خانہ جنگی، اسرائیل کی مداخلت حزب اللہ کے خلاف اور شدید مہنگائی کا شکار رہا ہے اور سیاسی خلفشاری کا بھی اسکی مثال سندھ گورنمنٹ اور تختہ مشق کراچی ہے ۔تازہ غفلت کا شکار بارشوں نے انکی پول کھول دی ہے۔بیروت کے دھماکے کے اثرات6میل دور تک اور آواز سو میل کی دوری سے سنی جاسکتی تھی۔دیکھیں اب لبنان کا یہ سیاسی ڈھانچہ(اونٹ) کس کروٹ بیٹھتا ہے۔کراچی والے خوش ہو لیں کہ سندھ حکومت کے کرتا دھرتا بس بے ضمیر، چھوٹے اور بندروں کی فطرت کے ساتھ نااہل اور زرداری کے غلام ہیں ،کچھ بھی ہو جائے اقتدار سے چمٹے رہیں گے۔
2۔آئیں اب امریکہ میں صدارتی انتخابات جو3نومبر کو ہونے جا رہے ہیں کا جائزہ لیں ،یہ انتخابات حسب معمول دو پارٹیوں کے درمیان ہیں۔ڈیموکریٹ اور ریپبلکن جیسےGOP(گرانڈ اولڈ پارٹی)بھی کہا جاتا ہے کے درمیان ہیں۔ڈیموکریٹ کے منتخب امیدوار جوبائیڈین ہیں جو اوبامہ حکومت میں8سال نائب صدر رہ چکے ہیں لیکن اپنی صحت اور کئی حادثوں سے گزرنے کے بعد اس قابل نہیں کہ وہ کوئی کرشمہ پیدا کرسکیں انکے لئے نائب صدر کی نامزدگی کی کشمکش جاری ہے لیکن ہماری پیشگوئی کے تحت جن دونوں خواتین کے ریکارڈ کے تحت ہے۔وہ کمالا ہیرس اور سوزن رائس ہیں کمالہ ہیرس کا سیاست میں وسیع تجربہ ہے جب کہ سومن رائس صرف سابقہ قومی حفاظتی مشیر رہ چکی ہیں ،اوبامہ دور میں نائب صدر کی پوسٹ اس دفعہ بہت اہم اس لئے ہے کہ صدر کے صحت یا کسی اور وجہ سے عدم مقابلے کی صورت میں نائب صدر، صدر بن جاتا ہے۔ڈیموکریٹ کی کوشش ہے کہ وہ جارج فلائیڈ کے سفاکانہ قتل کی صورت میں احتجاج سے پیدا ہونے والی فضا کو جوBLACK LIVES MATTERسے امریکہ میں ہے کیش کرایا جائے لیکن ہمارا ایسا کہنا ہے کہ ابھی انتخابات میں ڈھائی ماہ کا طویل عرصہ ہے اور آہستہ آہستہ ٹرمپ اپنی پوزیشن بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں ہر چند کہ ٹرمپ نے کافی مزاحیہ اور نفرتیں پھیلانے والی حرکتیں کی ہیں لیکن بائیڈین ایسے کمزور امیدوار کو کھڑا کرکے ڈیموکریٹ پارٹی نے ٹرمپ کو اکثریت سے جیتنے کا ٹکٹ دے دیا ہے۔یہ انتخابات” گورے“ اور کالے ہسپانوی نژاد اور تھرڈ ورلڈ ملکوں سے آکر بستے لوگوں کے درمیان ہیں،کامیاب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں انتظار کیجئے۔
3۔بارشیں اور ان سے ہونے والی تباہ کاریاں نئی نہیں ہیں اور بڑا چھوٹا، غریب اور امیر ملک ان سے نہیں بچا ہے کہ یہ قدرت کا تحفہ ہے جو حکومتوں کی غفلت کا شکار ہوکر زحمت اور جان لیوا بھی بن سکتا ہے۔حالیہ نیویارک میں چھ گھنٹے کے طوفان نے جو تیز ہواﺅں اور بارش کا ملاپ تھانے تباہی مچا دی اور ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہیں کروڑوں ڈالرز کے مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔یہاں کی بجلی سپلائی کمپنی کے نتیجے میں گورنر کیومو حسب معمول بیان بازی کرکے لوگوں کو یقین دلا رہے ہیں کہ وہ کچھ کر رہے ہیں پچھلے بیس سالوں میں بجلی کمپنیاں متعدد بار بدلی گئی ہیں پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کی مانند اور ہر دفعہ وہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے غافل ہوجاتی ہیں لاتعداد درخت جن کے اوپر نیچے اور اندر سے بجلی کے تار گزرتے ہیں ہر سال درختوں کی شاخوں کو تراشنا کمپنی کے ذمہ ہے لیکن غافل ہیں یا مجرمانہ طور پر مال بناتے ہیں۔
4۔پاکستان سے میڈیا پر خبر نے واویلا مچا دیا کہ ٹی وی اور فلموں کی سب سے زیادہ بے باک اور ہر طرح کا بے غیرتی اور بدمعاشی کا کردار ادا کرنے والی صبا قمر اور انکے ہمراہ بلال سعید نے وزیر خاں مسجد میں ناچ گانے اور لپٹنے چمٹنے والے مناظر فلما کر ثابت کردیا کہ اسلامی قدروں سے انکا کوئی واسطہ نہیں۔مولوی حضرات خاموش ہیں۔
5۔لیجئے پاکستان انگلینڈ سے پہلا ٹیسٹ ہار گیا ابھی حالیہ نیوزی لینڈ کو آسٹریلوی ٹیم نے برُی طرح ہرایا لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم اور اس کا کپتان میچ جیتنے کی کوشش نہیں کرتے بابراعظم ہر چند ورلڈ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے لیکن وہ میچ ونر نہیں بن سکا جاوید میانداد کی طرح۔
6۔کرونا وائرس کا زور ختم ہورہا ہے اس سلسلے میں ہم پاکستان اور اسکے بیس کروڑ عوام کو شاباش دینگے ،عمران خان کو بھی کہ انکی قوت مدافعت کسی بیماری کا مقابلہ کرنے کی دوسرے ملکوں کے باشندوں سے کہیں زیادہ ہے ملاخطہ ہو نیویارک دو کروڑ آبادی کی ریاست میں35ہزار، برازیل21کروڑ میں ایک لاکھ سے زیادہ اور پاکستان میں چھ ہزار ایک سو اموات یہ ایک معجزہ ہے۔