”تجھے کیوں نکالا“

0
208
عامر بیگ

 

عامر بیگ

راوی بیان کرتا ہے کہ سیکریٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریار کی ڈی سی کنوینشن سے پہلے سابق چیف ایگیکٹیو پی ٹی آئی یو ایس اے امتیاز علی ملک سے تو تکار ہو گئی تھی اور جس کی ویڈیو بن گئی جیسے خان صاحب نے دیکھنے کے بعد ملک صاحب کو ایک ہاتھ کے فاصلے پر رکھ لیا ملک صاحب نے اسلام آباد یاترا کی روزویلٹ کے چکر لگائے، ڈی سی میں بھی ڈیرے جمائے مگر قسمت کی دیوی مہربان نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی نیویارک کے سابق یوتھ صدرضمیر چوہدری ،صدرپرویز ریاض ،نائب صدرعمران اگرا کو بھی سکاڈ ( سٹینڈنگ کمیٹی اون اکاو¿نٹیبلٹی اینڈ ڈسپلن نارتھ امریکہ ) کا رگڑا لگا اور ابھی پی ٹی آئی یو ایس اے کے صدر جنید (جانی) بشیر اور جنرل سیکریٹری ابرار ( سیم ) خان کو بھی فوری طور پر تین ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ بقول جانی بشیر “ انٹرنل پارٹی مسئلہ ہے ٹھیک ہو جائے گا” ندیم زمان جو کہ پاکستان تحریک انصاف یو ایس کے ممبر ہیں پر پی ٹی آئی یو ایس اے نے کچھ الزامات لگائے، دونوں پارٹیوں کو نوٹسز ایشو کئے گئے مگر مدعی نے اپنی شکایات واپس لے لیں جس پر سکاڈ نارتھ امریکہ نے معاملہ رفع دفع کر دیا گیا۔ مگر مدعی نے دوبارہ ای میل کے زریعے بتایا کہ شکایت ڈاکٹر عبداللہ ریار کے کہنے پر بھیجی گئی تھیں تو سکاڈ نے معاملہ دوبارہ کھول لیا اور تینوں کو نوٹسز بھیج دیئے گئے۔ تمام گواہوں اور ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جس کی تفصیل سکاڈ کے فیصلے میں درج ہے فیصلہ یہ دیا کہ صدراور جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی یو ایس اے نااہل ہیں جنہیں پارٹی سٹرکچر بارے خاطر خواہ انفارمیشنز نہیں ہیں اور انہیں چین آف کمانڈ بارے بھی معلومات نہیں ہیں لہٰذا صدرجانی بشیر اور جنرل سیکریٹری سیم خان کو فوری طور پر تین ماہ کے لیے ان کے عہدے سے معطل کیا جاتا ہے۔ فیصلے میں ابہام یہ ہے کہ اس فیصلے میں اپیل کا حق مینشن نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ جانی بشیر پاکستان میں ہیں اور سیم خان نیو جرسی میں۔ سیم خان نے اپنا موقف ابھی واضح نہیں کیا لیکن ایک بات واضح ہو گئی کہ پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے شتر بے مہار نہیں ہے یہاں چیک اینڈ بیلنس کا نظام اس پارٹی کی شان ہے۔ بھلے کتنا بھی بڑا عہدے دار ہو اس کی جوابدہی ہوتی ہے، یہی جمہوریت کا حسن ہے اصل میں یہی اصل جمہوریت ہے جہاں نہ صرف سوال اور جواب بلکہ سزا بھی دی جاتی ہے۔ امتیاز ملک ضمیر، چوہدری پرویز ،ریاض عمران اگرا ،سیم خان ،جانی بشیر ،عبداللہ ریار سکاڈ اور پی ٹی آئی یو ایس اے کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے پی ٹی آئی یو ایس اے میں تاریخ رقم کر دی ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے قائد کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں جہاں ڈسپلن کی پیروی کی جاتی ہے۔ سچ کا بول بالا ہے جزا اور سزا کا زریں اصول کار فرما ہے۔ نیویارک کے مرحوم صدرضمیر خان کی درجات کی بلندی کی دعا کے ساتھ عرض ہے کہ ایک اور کیس نیویارک کی صدارت کے لیے بھی سکاڈ کے فیصلے کا منتظر ہے جس کی تفصیل انشااللہ آئیندہ کسی اور کالم میں مگر ہر اس بندے کے گوش گزار کرنا ضروری سمجھتا تھا کہ جو یہ جاننا چاہتا ہے کہ ”تجھے کیوں نکالا“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here