!!!پاکستان نیوز کا 17واں افطار ڈنر

0
133
مجیب ایس لودھی

ماہ رمضان المبارک وہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے عوام پر بے پناہ رحمتوں کی بارش کرتا ہے اور مسلمان برکتیں سمیٹتے ہیں ، رواں رمضان المبارک کے دوران پاکستان نیوز نے بھی اپنی سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 17رمضان المبارک کی شب شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کر کے رمضان کی خوب برکتیں سمیٹیں، نیویارک میئر کے لیے امیدوار ایرک ایڈمز ،نیویارک اسٹیٹ گورنر کے لیے امیدوار ٹام سوازی اور قونصل جنرل پاکستان عائشہ خان کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ، افطار ڈنر کے موقع پر پاکستان نیوز کی مسلسل اشاعت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، پاکستان نیوز اپنے سالانہ افطار ڈنر کے انعقاد کے لیے کسی بھی قسم کی فنڈ ریزنگ نہیں کرتا ہے بلکہ تمام اخراجات خود برداشت کرتا ہے۔میری فیملی نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے،سکالر مفتی قمر کے صاحبزادے عتیق الرحمان نے قرآن پاک کی تلاوت کی جبکہ مفتی قمر نے مختصر خطاب کیا۔ افطار ڈنر کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ ڈاکٹر پیر تصور حسین گیلانی نے ماہ رمضان کی اہمیت بیان کی، تقریب میں گانگریس مین ٹام سوازی، امیدوار میئر نیویارک اریک ایڈم اور قونصل جنرل عائشہ علی خان نے افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب میں افطار ڈنر کو پاکستانی کمیونٹی کے ا تحاد کا شاندار مظاہرہ قرار دیا۔ ٹام سوازی نے خطاب کرتے ہوئے کہامجیب لودھی ہر سال اس افطار ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں میں اسے کمیونٹی کی طاقت کا مظہر سمجھتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ان کا پاکستانی کمیونٹی سے ایک خاص رشتہ ہے اور وہ تمام پاکستانی لوگوں کے ساتھدیگر مسلم کمیونٹیز کو بھی رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہیں، اس موقع پر ٹام سوازی نے پاکستانی کمیونٹی سے گزارش کی کہ وہ میئر نیویارک کے انتخابات میں اریک ایڈم کا بھرپور ساتھ دیں۔ ایڈم نے اس موقع پر خطاب میںمجیب لودھی کا شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے اتنے شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جہاں نیویارک کے کونے کونے سے کمیونٹی کے لوگ شریک ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ بہت پر اُمید ہے کہ پاکستانی کمیونٹی انتخابات میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، ایڈم نے مزید کہا کہ پاکستانی یا کسی بھی مسلم کمیونٹی پر جب بھی کوئی کڑا وقت آیا تو انہوں نے کھل کر ان کا ساتھ دیا۔ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے افطار ڈنر میں کمیونٹی کے سبھی لوگ شامل ہیں اورمجیب لودھی نے کمیونٹی کے اتحاد کی نئی مثال قائم کی ہے۔اْنھوں نے کہا کہ اس سے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی ایک شاندار مثال قائم ہوئی ہے۔ افطار کی دعا کے بعد شرکا میں افطار باکس تقسیم کیے گئے،نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی جس کے بعد متعدد لذیذ کھانوں سے شرکا کی تواضع کی گئی۔اس موقع پر راجہ آزاد کی خدمات کی تعریف کی گئی ،ان کے علاوہ تمام شرکا کانام لے کر ان کاشکریہ ادا کیا ، ریاض کھوکھر کا بھی خصوصی شکریہ ،اس تقریب کو کامیاب بنانے میں انھوں نے میری بھرپور معاونت کی ، اس موقع پر انھوںنے اپنے بھانجھوں دائود اور فاروق ، بیٹے نور ، داماد فیصل کریم اور نبیل نیئر کی خدمات کی تعریف کی جنھوں نے انتھک محنت سے تقریب کو کامیاب بنایا ،اس موقع پر ان تمام لوگوں کا جنھوں نے میری ایک درخواست پر اریک ایڈمز کو ڈونیشن چیک دیئے کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، بعد ازاں خصوصی گفتگو میں گانگریس مین ٹام سوازی، امیدوار میئر نیویارک اریک ایڈم ، قونصل جنرل عائشہ علی خان نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔افطار ڈنر کے موقع پر شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان نیوز کو کمیونٹی کے لیے افطار ڈنر کی سالانہ روایت کو برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور انتظامات کو بے حد سراہا، شرکاء نے کہا کہ انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ”پاکستان نیوز” نے اپنی روایت کو برقرار رکھا ، اس افطار ڈنر میں کمیونٹی کے تمام افراد شریک ہوتے ہیں جس سے باہمی ملاقات کا ایک موقع ملتا ہے جبکہ امریکی حکام کے موجودگی کے دوران اتنے بڑے اکٹھ سے پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد کا بھی شاندار مظاہرہ ہوا،صرف گزشتہ برس کرونا وبا کے پیش نظر افطار ڈنر موخر کیا گیا تھا۔افطار ڈنر کے بعد لوگوں نے خوب خوش گیپیاں کیں جبکہ ٹام سوازی اور اریک آدم بھی پاکستانی کمیونٹی میں گھل مل گئے،مہمانوں نے دونوں امریکی حکام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔شرکا نے ڈنر کے مزیدار کھانے کی دل کھول کرتعریف کی اور امید کا اظہار کیا کہ پاکستان نیوز گزشتہ سترہ سالوںکی طرح آئندہ بھی اپنی اس روایت کوبرقرار رکھے گا ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here