طریق الشمس!!!

0
81
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

تمام قارئین کو سید کاظم رضا کا سلام آج فلکیات کے ابواب میں کچھ مزید باریکیوں کا بیان بھی ہوگا اور پچھلے ابواب پر کی گئی گفتگو پر سرسری روشنی بھی ڈالی جائیگی جس سے موضوع اپنا ایک تسلسل برقرار رکھ سکے ،دائرت آلبروج آسمان پر وہ گزرگاہ یابیلٹ ہے جسے نجوم کی اصلاح میں طریق الشمس کہتے ہیں اور اس گزرگاہ میں تمام کواکب زمین کے گرد گھومتے نظر آتے ہیں یہ خطاستوا سے درجہ دقیقہ شمال کی جانب اور درجہ دقیقہ جنوب کی طرف واقع ہے اور اس طرح شمال میں خط سرطاناور جنوب میں خط جدی کا درمیانی علاقہ ہے گویا طریق الشمس وہ دائرہ ہے جو سورج حرکت کرتے ہوئے درجہ دقیقہ کے اندربناتا ہے اس راستے کے پیچھے آسمان پر جو ستاروں کے مجامع یا گروہ نظر آتے ہیں ان کو بروج کہا جاتا ہے اور وہ بارہ ہیں ۔
انکے نام یہ ہیں حمل، ثور، جوزا، سرطان، اسد، سنبلہ، میزان، عقرب، قوس، جدی، دلو، حوت دائرت البروج کے بارہ برابر حصے کیئے گئے ہیںان میں سے ہر ایک کو برج کہا جاتا ہے ہر برج درجہ کا ہوتا ہے اس لحاظ سے بارہ بروج درجات ہوئے سورج ایک روز میںدائرت البروج کا قریبا ایک درجہ طے کرتا ہے اور ایک سال میں وہ بارہ بروج کا ایک دورہ پورا کرلیتا ہے ۔یہ بات بھی سمجھنے کی ہے کہ آسمان پر بیل ، بچھو ، ترازو نہیں بنے ہوئے بلکہ دائرت البروج کے ہر حصے میں جو ستاروں کے مجامع واقع ہوئے ہیں ان کو ملاکر جو اشکال بنی ہیں اس کو پہچان کیلئے ایک نام دے دیا گیا ہے یہ نام ہزاروں برس قبل انسان نے رکھے اور اب تک دنیا کے ہر ملک اور ہر زبان میں ان کا یہی ترجمہ کیا گیا ہے اور اس معیار کو ہی علوم سیارگان میں معتبر مانا گیاہے بس ان ستاروں کے یہی نام ہیں ۔
ایک برج ایک ماہ کا حاکم ہوتا ہے لیکن برج پہلی تاریخ سے شروع نہیں ہوتا بلکہ قریبا ہر ماہ کی تاریخ سے شروع ہوتا ہے برجحمل اپریل کا برج ہے اور یہ پہلا برج ہے یہ پہلی اپریل سے شروع نہیں ہوتا بلکہ مارچ سے شروع ہوتا ہے قدیم تہوار نوروز اسیدن کی مناسبت سے منایا جاتا ہے اور یہ موسم کے استقبال اور خوشی میں کیا جاتا ہے جبکہ دنیا کے مختلف علاقوں میں رسم و رواجکے مطابق اس وقت کے عین مطابق گولڈ فش یا گھڑے کے پیندے میں سوراخ کرکے یا پانی میں دو گلاب کے پھول ڈال کر مختلف طریقوںسے عین تحویل کے وقت کا مشاھدہ کیا جاتا ہے آجکل کمپیوٹر کی وجہ سے وقت آسانی سے گھنٹہ ، منٹ اور سیکنڈوں میں حاصل کرلیا جاتا ہے ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here