ایک بہادر اور مومن شخص!!!

0
243
شبیر گُل

قارئین محترم آج پاکستانی سیاست سے ہٹ کر ایک ایسی شخصیت کے بارے میں لکھنے کو جی چاہا۔ جو اپنی ذات میں ایک مومن شخص تھے۔ اکنا اور ہلپنگ ہینڈ نیوجرسی کے رہنما ثاقب عتیق جو گزشتہ دنوں اللہ کے حضور پیش ھوگئے۔ثاقب عتیق انتہائی خوش مزاج، ملنسار اور عجز و انکساری کا منبع تھے ۔خدمت خلق میں ہمہ تن مصروف رہتے۔خدمت خلق بنیادی طور پر تین انداز میں کی جاسکتی ہے۔ ایک مالی خدمت ،یعنی اپنا مال دوسرے ضرورت مند پر خرچ کرنا،دوسرا انداز اپنے جسم سے ایسے کام انجام دینا جس سے مخلوق خدا کو فائدہ پہنچتا ہو۔جیسے کمزور،لاچار اور بیمار لوگوں کے کام جو وہ خود نہیں کرسکتے۔خدمت خلق کا تیسرا انداز اخلاقی اور روحانی خدمت ہے۔یعنی دوسروں کو برائی سے بچانا، نیک راستے کی طرف لانا۔جہالت کی تاریکی دور کرکے علم کی روشنی اے منور کرنا ہے۔ اللہ بارک نے یہ تمام خوبیاں ثاقب عتیق کو عطا کی تھیں۔ دعوت تبلیغ ھو دکھی انسانیت کی خدمت۔
قرآن کریم نے زندگی کے کسی گوشے کو نظر انداز نہیں کیا۔بعض مواقع پر تو حقوق اللہ پر انسانی خدمت کو فوقیت دی گئی ہے۔اسلام چونکہ احترام انسانیت اور خلق خدا کے ساتھ ہمدردی کی تعلیم دیتا ہے۔بیوہ، یتیموں،مزدوروں اور بیوائوں کے ساتھ غم خواری اور ہمدردی کی تعلیم دیتا ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمان ہے کہ ساری مخلوق اللہ کی عیال ہے۔مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب اللہ کے نزدیک وہ ہے جو اللہ کے عیال کے ساتھ بھلائی کے ساتھ پیش آئے۔ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو سراپا خیر و رحمت ہے۔حسن سلوک سے مزین ہے۔بھلائی اسکی پہچان ہے۔دوسروں کے ساتھ اچھا برتائو اور مخلوق خدا کی خدمت اسکا طرہ امتیاز ہے۔یہی وجہ ہے کہ اسلام کو دین رحمت۔ اللہ رب العزت کو رحمن و رحیم اور نبی کریم کو رحمت اللعالمین کہا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ تو ضرورہونے چاہئیں جو نیکی کا حکم دیں بھلائی کی تعلیم دیں اور بدی سے روکیں جو لوگ یہ کام کرینگے وہی فلاح پائینگے۔ سورہ حجر میں اللہ کریم فرماتے ہیں! جو لوگ ایمان لائیں اور نیک کام کریں۔وہ جنتی ہیں جوہمیشہ جنت میں رہیں گے۔اکنا کے ممبر،ہیلپنگ ہینڈ نیوجرسی کے انچارج ثاقب عتیق بھی اللہ کی مخلوق کی خدمت میں پیش پیش رہتے تھے۔کافی عرصہ سے بیمار تھے۔لیکن انکی بیماری دین کے کام میں کبھی آڑے نہیں آئی۔ گزشتہ دس سال سے ان کو صرف کام کرتے دیکھا بیماری کو کبھی بہانا نہیں بنایا کوئی کام یا پراجیکٹ ان کو دیا جاتا اس کو بھرپور طریقے سے انجام دیتے ۔ہفتے میں تین دن ڈالسیس سے گزرتے تھے مگر یہ چیز ان کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں بنی ۔ اکثر پروگرامات کے بعد ایک دم سے نڈھال ہوجاتے تھے مگر اگلے دن پھر تازہ دم اسی بہادری اور ہمت کے ساتھ موجود ہوتے اس سال نومبر میں انہوں نے تن تنہا نارتھ ایسٹ کنوینشن کا انعقاد کر کے دیکھایا لوگ سمجھتے تھے کہ یہ ناکام ہوگا مگر پہلا ہی کنوینش بہت کامیاب ہوا۔ اللہ انہیں اسکا اجر عطا فرمائے۔ آخری شوریٰ میں جب وہ فجر کی نماز میں نظر نہیں آئے تو اکنا کے صدر ڈاکٹر محسن انصاری ان کے کمرے میں گئے اور دیکھا کہ وہ شدید بیمار لیٹے ہیں ڈاکٹر محسن بھائی نے کہا کہ اپ کو نہیں آنا چاہیے تھا انہوں نے کہا اگر یہ کام نہیں کرونگا تو ویسے ہی زندہ نہیں رہونگا۔ وہ ہر کالم پر اللہ کے دین کے کام کو فوقیت دیتے تھے۔ اور انہوں زندگی کے آخری سانسوں تک دین اور خدمت خلق کا کام کیا۔ ثاقب عتیق بھائی ایک مومن کی عملی تصویر تھے۔ایسے لوگ کردار و افکار کے اجلے اور اللہ کے پسندیدہ بندوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔اللہ رب الکریم سے دعاہے کہ اللہ رب العزت ثاقب عتیق مرحوم و مغفور کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے۔ جنت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔(آمین)
خدمت خلق کا ایک شعبہ مجبور، بے کس، اور یتیموں کی خدمت ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو بندہ اپنے بھائی کی مدد میں مصروف رہتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے اس بندے کی مدد فرماتا ہے۔رسول اکرم نے فرمایا مجھے رمضان بھر کے روزے رکھنے اور اس مبارک مہینہ میں مسجد حرام میں بیٹھ کر اعتکاف سے کرنے سے عزیز یہ ہے کہ میں کسی مسلمان کی بوقت ضرورت مدد کروں۔
پوری دنیا میں گھوم کر دیکھیں اللہ جل شانہ نے تحریک اسلامی کو ایسے محبین عطا کئے ہیں جو عبدالستار ایدھی کیطرح نظر آئینگے۔
ان افراد کا متمع نظر ۔انفاق فی سبیل اللہ ۔خدمت خلق ۔اللہ کی خوشنودی ۔ اخروی زندگی کا حصول ہوتا ہے۔مال ومتاع اور ذاتی شہرت ان کی غرض و غائیت نہیں ہوتی۔
ہم چونکہ نفسیاتی طور پر سفید چمڑی کو ذہن پر سوار کر رکھا ہے۔ یا ذاتی،سیاسی،مسلکی یا نسلی مصلحتوں کا شکار ہیں ۔ اپنے ارد گرد خدمت انسانی میں پیش پیش۔دن رات دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے والے افراد کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔ثاقب عتیق کی طرح بہت کم لوگ ملیں گے ۔جو مجبورا اور بے کس لوگوں کا ہاتھ تھامنے والے بے لوث خدمت گار ھوں۔جنہیں نا شہرت کی نا ذاتی تشہیر کی اور نا ہی کسی نمود و نمائش سے غرض ہوتی ہے۔ ایسے بے غرض اور بے لوث افراد۔ لوگوں کی ضروریات زندگی پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
اکنا ریلیف، ہیلپنگ ہینڈ کو اللہ تعالیٰ نے بے لوث اور انتھک افراد کی ٹیم عطا کی ہے جو سردی،گرمی، برفباری،طوفان اور ہر موسم میں مخلوق خدا کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ صحابہ کرام کا یہ امتیازی وصف ہے کہ انہوں نے خود فاقے رہ کر دوسروں کو کھلاتے تھے۔خود تکلیف برداشت کرتے تھے دوسروں کو سہولت پہنچاتے تھے۔ ھم نے اکنا میں یہی سیکھا ہے۔ایسے ایسے افراد ملیں گے جو بہت نرم مزاج ،درد دل رکھنے والے،مخلوق خدا سے اچھا برتا کرنے والے خوش اخلاق
معوذ صدیقی ھوں یا انور گجر۔ اسحق الپر ھوں یا ارشد جمال۔ طارق رحمان ھوں یا شاہد فاروقی ۔معاذ صدیقی ھوں یا سعد صدیقی یا دوسرے دیکر افراد۔ دعوت و تبلیغ۔ ریلیف یا ڈیزاسٹر ریلیف ۔ یہ افراد سینکڑوں وائلنٹیرز کے ساتھ سٹی کے ہر کونے میں فوڈ،گراسری ،جیکٹس، کپڑے ،کووڈ کٹس یا محبت بانٹتے نظر آئینگے۔ جیلوں میں قید بیگناہ افراد کی رہائی میں تعاون کرتے نظر آئینگے۔تنگ نظری، فرقہ پرستی،یا نفرت سے انکو کوئی غرض نہیں ھے۔ اللہ کے دین کی دعوت اور خدمت خلق ان کا خاصا ہے۔ اللہ کریم سے دعاہے اللہ بارک زندگی و آخرت میں آسانیاں پیدا فرمائے۔رحمتیں نازل فرمائے۔ برکتیں عطا کرئے۔ آمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here