محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے گزشتہ سے پیوستہ مضمون ہے جس میں علم سے متعلق چند معروضات پیش ہونگی اور اس سے متعلق کچھ بحث ہوگی ۔اپنے قریب ہر کالم میں ہی ہزارہا بار یہ باور کرا چکا ہوں کہ یہ تمام علوم ظنی ہیں حرف آخر نہیں اور نہ ہی ان پر سو فیصد تکیہ کیا جاسکتا ہے ،یہ بات اس وجہ سے باور کراتا رہتا ہوں کہ لوگ تمام کام چھوڑ فلکیات کے پیچھے لگ جائیں یا تعویزات کے کہ بس اب کام فیس دے کر کسی سے کرالیا اب سب کچھ ہوجائیگا خود بخود یا اس پر ہی توکل کرلینا بالکل درست نہیں ہر کام اللہ کے حکم سے ہوتا ہے ہم اس کو طریقہ دعا و تدبیر کے طور پر اختیار کریں اور دعا اللہ سے مانگیں وہ ضرور دنیا میں اسباب پیدا فرمائیگا بے شک،ہمارا خالق ہی عطا کرنے والا ہے اور کوئی نہیں، یہ ایک روشن حقیقت ہے کہ سیارگان کی الٹی سیدھی گردش کی وجہ سے انسانی زندگی پر اچھے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان اثرات کی وجہ سے ہم مختلف مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دراصل علم نجوم واقعی ٹھوس حقائق اور مشاہدے پر مبنی ہے۔ یہ ایک سائنسی علم ہے اور حقیقت پر مبنی ہے۔ بہت سے اشخاص یہ سمجھتے ہیں کہ علم نجوم پرانے زمانہ کے افراد کے ذہنوں کی پیداوار ہے۔ مگر یہ بالکل غلط ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس جدید دور میں ترقی یافتہ ممالک مثلا امریکہ فرانس اور برطانیہ کے لاکھوں اشخاص علم نجوم کے ذریعے زائچہ سازی کروا کر اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور پاکستان کی نسبت زیادہ خوشگوار اور کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔ ہمارے ملک میں طلاقوں ا ور خودکشی کے واقعات کم نہیں ہو رہے بلکہ بڑھتے ہی جا رہے ہیں کیونکہ ہم علم نجوم سے رہنمائی حاصل نہیں کرتے بلکہ اسے فراڈ سمجھتے ہیں۔ یورپی ممالک میں طلاقوں کی شرح بہت ہی کم ہے۔ ان ملکوں کے عوام کامیاب زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ وہ ہر مسئلہ میں علم نجوم سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ شادی کا مسئلہ ہو یا بچوں کے پیشہ کا انتخاب کا مسئلہ ہو علم نجوم سیاروں کا علم ہے۔ سیارگان ہماری انسانی زندگی میں کاسمک شعاعوں کے ذریعے اثر انداز ہوتے ہیں۔ اجرام فلکی کی گردش زمین کی تمام مخلوقات پر اثرانداز ہوتی ہے ہم روز مرہ مثالوں کی مدد سے سیارگان کے اثرات کو ثابت کر سکتے ہیں۔ سیارگان کی شعاعیں ہمیں نظر آتی ہیں۔ ان کے اثرات کو معلوم کرنے کیلئے ہمیں علم نجوم کی رہنمائی حاصل کرنی پڑتی ہے اور زائچہ بنوا کر سیارگان کے اچھے برے اثرات کو جان سکتے ہیں اور روحانی تدارک کر کے کامیاب زندگی بسر کر سکتے ہیں آل غرض علم نجوم بہت فائدہ مند علم ہے یہ آپ کے مسائل کی نشاندہی بھی کرتا ہے اور اس کا حل بھی بتاتا ہے مگر بتانے والا واقعہ ہی علم رکھتا ہو نہیں تو مثل مشہور ہے کہ نیم حکیم خطرہ جان نیم ملا خطرہ ایمان اس لیے اس سے استفادہ کے لیے کسی قابل بندے سے ہی رجوع کرنا چاہئے۔دعا ہے اللہ پاک آپ کی تمام جائز حاجات پوری فرمائے اور علم میں اثر پیدا فرمائے دعائیں۔ قبول فرمائے اس دعا کے ساتھ ہی اجازت لیتے ہیں اگلے ہفتے اس ہی موضوع کو لیکر آگے بڑھیں گے اگر کچھ اور نیا موضوع و نقاط دماغ میں آئے اور جیسا موڈ بنا ۔
٭٭٭