منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی 35 ویں سالگرہ!!!

0
5
شمیم سیّد
شمیم سیّد

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کا قیام 1989ء میں اس وقت عمل میں آیا جب ملک میں آسمانی آفت آئی ہوئی تھی اور آج دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے 92 ممالک میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے آفس قائم ہو چکے ہیں اور وہ جس طرح کام کر رہے ہیں پوری دنیا میں وہ اپنی مثال آپ ہے اس کی بنیاد علامہ ڈاکٹر شیخ الاسلام طاہر القادری صاحب نے ڈالی اور یو کے میں رجسٹرڈ کروائی۔ اس کا کام دنیا بھر میں ضرورت مندوں کیلئے صاف پانی، کھانا اور تعلیم سے روشناس کروانا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے والد ڈاکٹر فرید الدین قادری جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھے لیکن ان کے دل میں اپنی قوم کی فلاح و بہبود کا جذبہ کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوا تھا اور انہوں نے جو سبق لوگوں کو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنے کردار سے اپنی کمیونٹی میں لوگوں کو متاثر کرنا، تعلیم و صحت کو عام کرنا ان کی زندگی نے تو تو وفا نہ کی اور وہ 1974ء میں اس دار فانی سے کُوچ کر گئے لیکن ان کے فرزند ارجمند جو بچپن سے اپنے والد کے مزاج کو سمجھ رہے تھے اور بہت کچھ سیکھ رہے تھے انہوں نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ تصور ہی کر سکتے ہیں انہوں نے دینی محاذ کے علاوہ پوری دنیا میں ایک ایسا ادارہ بنا دیا جو اپنی ایمانداری اور محنت سے وہ مقام حاصل کر لیا اس وقت پوری دنیا میں بغیر کسی تفریق کے جہاں بھی قدرتی آفات آتی ہیں وہاں یہ آرگنائزیشن لوگوں کی مدد کرنے پہنچ جاتی ہے ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ہی اس ویلفیئر کی کامیابی کا سبب ہے۔ جس طرح اسلامک محاذ پر آپ کی خدمات ہیں ایک ہزار سے زیادہ کُتب،القرآن فرقان، انسائیکلو پیڈیا آف قرآن، ان کی قابلیت کا وہ جیتا جاگتا ثبوت ہے جس کیلئے کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے ہمارے ملک میں بہت کم علماء ایسے ہیں جن کو عربی، انگلش اردو، فاروسی، پر عبور حاصل ہو۔ زور خطابت ایسا کہ لاکھوں کا مجمع سکتے میں آجاتا تھا۔ پوری دنیا میں اپنی تقاریر سے لوگوں کو متاثر کیا۔ اسلام کیخلاف جو پروپیگنڈہ ہوتا ہے اس کا جواب دیتے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کا مقصد ملک سے غربت کاخاتمہ، تعلیمی سہولیات فراہم کرنا، تاکہ ہماری قوم تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ مدرسے کالج اور ہسپتال کا قیام اور اس فائونڈیشن کو 35 سال ہو گئے ہیں اور اسی سلسلے میں ہیوسٹن کو یہ مقام حاصل ہوا ہے کہ 35 ویں سالگرہ ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منائی گئی جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس ویلفیئر کو تمام دنیا میں روشناس کرایا۔ جہاں تک ہیوسٹن کا تعلق ہے یا امریکہ کہہ لیں جب سے مرحوم رضی نیازی نے منہاج القرآن کی صدارت سنبھالی اور منہاج القرآن کے چار سنٹر ہیوسٹن میں قائم کر دیئے۔ جبکہ ان کو اپنے ہی لوگوں کی مخالفت بھی سہنی پڑی لیکن وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی شخصیت ان کی علمیت اور ان کی ایمانداری سے بہت متاثر تھے میں نے ایک دفعہ پوچھا تھ اکہ آپ نے ان کی شخصیت میں کیا دیکھا تو انہوں نے کہا کہ وہ اور علماء کی طرح لالچی نہیں ہیں ارضی بھائی مرحوم کی خدمات پر ان کو تعریفی شیلڈ اور تعریفی اسناد بھی دی گئی ہیں جو ان کے صاحبزادے مکرم نیازی اور چھوٹے بھائی نعیم نیازی نے وصول کی۔ اس شاندار تقریب میں فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر مقصود قادری، یو کے کے صدر اویس انور اور ہیوسٹن کے عہدیداران کے علاوہ ایم جے خان، ڈاکٹر آصف قدیر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی خدمات کی ڈاکو منٹری دکھائی کس طرح غریب ملکوں میں مدد کی جاتی ہے قربانی کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔ ہزاروں گھروں میں راشن دبا جاتا ہے صاف پانی کے کنوئیں بنائے گئے علامہ سعید الحسن طاہر نے نظامت کی۔ علامہ افضال احمد قادری نے اردو میں خطاب کیا۔ نوجوان اسکالر محمد الفاروقی نے انگلش میں خطاب کیا۔ ڈبل ٹری ہلٹن کے اعظم لطفی کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ان کے تعاون کرنے پر اس طرح یہ خوبصورت پروگرام اختتام پذیر ہوا نائب صدر حماد محی الدین پاشا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here