مشن مکمل!!!

0
28
عامر بیگ

او پی ایف کے لندن بیس چیئرمین امریکہ کا بارہ دن پر مشتمل دورہ مکمل کر کے واپس جا چکے اوورسیز پاکستانیوں کی خوش قسمتی کہ پہلی دفعہ کوئی ان میں سے ایک اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنر کا چیئرمین نامزد ہوا ہے اس سے پہلے اوورسیز کی منسٹری کو وفاقی وزیر ہی چیئر کیا کرتا تھا اکثر کا ایجنڈا ہی مال بنانا ہوتا ہے او پی ایف کا سات ارب روپے کا فنڈ جس کا کسی کو پتا ہی نہیں تھا کہ کہاں خرچ ہو رہا ہے کیسے خرچ ہو رہا ہے یورپ اور امریکہ میں تو او پی ایف کے بارے میں کسی کو کانوں کان خبر تک نہ تھی یہاں پر اکثر نان پرافٹ اورگنائزیشنز مختلف ناموں سے اووسیز کی نمائندگی کا دعویٰ کرتی نظر آتی تھیں یہاں کے برعکس خلیجی ممالک میں وہاں کی اکثریت چونکہ ورک پرمٹ پر کام کرنے جاتی ہیں اور او پی ایف کی انکم کا زیادہ تر حصہ گلف میں مقیم اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کی ممبرشپ کی بدولت ہی ہے کیونکہ وہ اپنی ویزہ پروٹیکٹر فیس کا ایک حصہ او پی ایف کو دینے کے پابند ہیں او پی ایف کے سات کالج بیس سکول کچھ ہائوسنگ سوسائٹیز اور پچیس سو کے قریب ملازمین ہیں ،اوورسیز پاکستانیوں کے مرنے پر کئی لاکھ انشورنس کلیم داخل کیا جا سکتا ہے اور ڈیڈ باڈی کی ترسیل کے لیے معاونت کے ساتھ لواحقین کی دادرسی بھی شامل ہے جن میں بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کئے جاتے ہیں ۔یہ سطریں پڑھنے والے یہاں کے کتنے لوگ ہوں گے جنہیں یہ معلومات ہونگی؟ اسکی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر لوگ امیگرینٹ ہوتے ہیں سٹوڈینس وزٹ یا پھر ڈنکی لگاتے ہیں یہاں کے ایک صحافی نے دورے میں آئے ہوئے وفد سے برُے طریقے سے سوال داغا کہ آپ نے ڈلیور کیا کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہا ابھی یہ لوگ یہاں ڈلیور کرنے نہیں بلکہ اپنے آپ کو انٹروڈیوس کروانے آئے تھے تقریبا نصف صدی قبل بھٹو کی نیشنلائیزیشن کے نتیجہ میں ورکرز کی ایک بڑی تعداد کو بے روزگا ہونے سے بچانے کے لیے انہیں باہر بجھوانے کا آسرا کیا گیا ،پینتالیس سال ہونے کو آئے ہیں جب اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اوپی ایف کا قیام عمل میں لایا گیا، یورپ اور امریکہ میں اس بارے معلومات تقریبا صفر ہیں، انیس سو اناسی میں ایک ملین اوورسیز پاکستانی باہر آباد تھے، اب بارہ ملین ہیں ،اس وقت پندرہ ایڈوائزری کونسل کے ممبر تھے اب دو سو ممبر بنیں گے، چالیس تو صرف امریکہ سے ہونگے اس سلسلے میں نیٹ ورکنگ ہوئی، او پی ایف متعارف ہوئی یو این کا سیشن بھی انہی دنوں میں منعقد ہونا تھا ،اس لیے او پی ایف کو متنازعہ یا سیاسی رخ دینے کی بھی کوشش کی گئی لیکن سید قمر رضا ایک متعدل مزاج بندہ ہے اس نے حالات کے مطابق مناسب اقدامات کئے اپنا فوکس بھی اپنے ٹارگٹ حاصل کرنے پر مرکوز کئے رکھا مختلف ملاقاتوں میں تقریبا دو ہزار کے قریب اوورسیز پاکستانیوں سے بالمشافہ یا میٹنگز میں ملاقاتیں ہوئیں متمول تاجر اور چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا نے خزانے پر بوجھ ڈالے بغیر فائونڈیشن کا پیغام اپنے اوورسیز پاکستانی بھائیوں کو پہنچا کر ان کے لیے ایک بڑا اقدام اُٹھایا ہے جسے سراہنا بنتا ہے تاکہ یہی سپرٹ برقرار رہے انشااللہ !
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here