حج کی مشکلات اور صبر !!!

0
184
رعنا کوثر
رعنا کوثر

حج کی مشکلات
اور صبر !!!

قارئین جب تک آپ یہ مضمون پڑھیں گے آپ عید کے مزے لے چکے ہوں گے یہ مہینہ اور اس کی برکتیں تو آپ کو ہر جگہ پڑھنے کو مل رہی ہوں گی۔ اللہ اس کی برکت سے ہم سب کو فیضیاب کرے۔ حج کرنے کی خواہش کی مسلمان کے دل میں نہیں ہوتی ہے اور جن کو اللہ نے استطاعت دی ہے وہ تو دل میں لگن لے کر بیٹھ جاتے ہیں کہ ہم کو تو اب حج پر جانا ہی ہے مگر اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کے حج کرنے کے لئے لگن اور کوشش بہت ضروری ہے مگر اس کا بھی ایک وقت ہے جب تک اللہ کے دربار میں جانے کا وقت نہیں آئے گا بہت مشکل ہے کے اس کا بندہ وہاں پہنچ جائے گا اور جس کو اللہ کے حکم سے حج کرنے کی اجازت ہوگئی وہ ہر حال میں پہنچ جاتا ہے۔ اس سال کچھ ایجنٹوں کی غلطی سے بے شمار حاجی حج کرنے سے محروم رہے ان کا سامان بندھا رہا ان کی فلائٹ بھی بک ہوگئیں مگر وہ خود ویزا وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے حج پر نہ جاسکے۔ یہ ساری مصحلت التہ کی ہوتی ہے مگر افسوس یہ ہوتا ہے کہ کچھ بزنس مین ہر بات کو پیسے کا کھیل بنا لیتے ہیں اور لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہیں۔ حج ایک نہایت اچھی عبادت ہے مگر اس کے ساتھ ہی ایک مشکل عبادت بھی ہے تپتی ہوئی دھوپ میں طواف کرنا پیدل چلنا عرفات کے میدان میں کھڑے ہونا یہ ساری عبادتیں اسی وقت ممکن ہیں جب آپ کے اندر ہمت ہو اور آپ کو طاقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اس عبادت کو ممکن حد تک کرنے کی جو لگن آپ کے اندر ہے آپ سے پوری طرح ہوجائے۔ لوگ اسی لئے حج وقت پر عبادت کرنے کے لئے روپیہ پیسہ جمع کرتے ہیں ہر بات کا انتظام کرتے ہیں۔ جاب سے چھٹی لیتے ہیں جو عمر رسیدہ ہیں وہ اپنی ہمتیں جمع کرتے ہیں مگر اگر حج پر جاتے جاتے یہ معلوم ہو کے اب نہیں جارہے ہیں تو ہمت کو دوبارہ جمع کرنا جاب سے چھٹی ملنا بچوں کے انتظامات کرنا یہ سب آسان نہیں ہوتا۔ حج نہ صرف ایک مشکل عبادت ہے بلکہ حج کرنے والے کو تلقین کی جاتی ہے کے آپ صبر بھی کریں اور مشکل حالات مشکل مقامات پر صبر کریں تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ اجر ملے۔ اب بھی وہ لوگ جو حج پر جانے سے محروم رہ گئے ان سے یہی کہا جاسکتا ہے کے آپ صبر کریں خوش رہیں اور آئندہ سال کے لئے اپنے آپ کو اور تندرست بنائیں۔ مزید جوش اپنے اندر پیدا کریں اور بھرپور طریقے سے انہیں عبادت کو اللہ نے چاہا تو آپ ضرور کریں گے۔ اللہ مزید آسانیاں بھی پیدا کرے گا جو لوگ اس سال حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں اور حج کو روانہ ہوچکے ہیں اللہ ان کے حج کو قبول کرے اور بہتر طریقے سے گرمی کے اس موسم میں اس عبادت کو پورا کرنے کی توفیق دے صرف کہ مدینے پہنچ جانا تو ایک مرحلے طے کرنا ہے اس کے بعد سرد وگرم کو برداشت کرتے ہوئے پورا حج کرنا ایک دوسرا مرحلہ ہے۔ اللہ آپ کو سرخرو کرے اور آپ کی عبادت قبول کرے آمین اور سب سے بڑھ کر صبر کرنے کی توفیق عطا کرے۔
٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here